عبدالعلیم خان ان ایکشن ۔۔۔ سیاسی مقاصد کیلئے کتنے اور کہاں کہاں فنڈز خرچ ہوئے؟10سال کی تفصیلات طلب

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(آئی این پی) محکمہ بلدیات کیلئے بڑا امتحان، سیاسی مقاصد کیلئے کتنے اور کہاں کہاں فنڈز خرچ ہوئے؟ حکومت پنجاب نے 10سال کی تفصیلات طلب کرلیں۔زبانی احکامات پر شروع ہونے والے بلدیاتی منصوبوں کی رپورٹ بھی تیار ہوگی۔ذرائع کے مطابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات سے10سال کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔جن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے فنڈز کے اعداد و شمار بتائے جائیں اور واضح کیا جائے کہ مختلف برسوں میں بلدیات کے

محکمے کیلئے مختص رقم کو کہاں کہاں خرچ کیا گیا ؟عبدالعلیم خان نے سیکرٹری بلدیات پنجاب سے کہا ہے کہ صوبے بھر سے ان منصوبوں کی بھی تفصیلات سامنے لائی جائیں جنہیں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر زبانی احکامات سے شروع کیا گیا تحقیقات کے بعد تصدیق کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ۔سینئر وزیر نے گزشتہ10برسوں میں بلدیات کے محکمے میں ہونے والے تمام بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر