اویس مظفر ٹپی کو پیش کرنے کے حکم پر پولیس نے چیف جسٹس کے سامنے ایسی رپورٹ پیش کردی کہ سب ششدر رہ گئے

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی)سندھ پولیس نے زمینوں پر قبضے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اویس مظفر ٹپی سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر تین سال سے بیرون ملک ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زمینوں پر قبضے اور سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کی طلبی سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ سابق صوبائی وزیر

اویس مظفر ٹپی تین سال سے ملک سے باہر ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اویس مظفر ٹپی کی والدہ کو بیٹے کی طلبی کا نوٹس دیدیا ہے ٗ اویس مظفر ٹپی کے حوالے سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے سے متعلق شکایت پر اویس مظفر ٹپی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک شہری کی اس شکایت پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کون ہے یہ ٹپی ؟ کہاں ہے یہ ٹپی؟ اسے بدھ کو پیش کیا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر