وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششیں رنگ لے آئیں بھارت گھٹنے ٹیکتے ہوئے کونسا مسئلہ حل کرنے کیلئے تیار ہو گیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی تنازعہ حل کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو چنا ب بیسن میںمنصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب وفاقی وزیر نے تین رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کردی ہے۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی تنازعہ حل کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے

پاکستان کو چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دیدی ہے ۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر اپنی تین رکنی ٹیم کو معائنے کیلئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے جس کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر