قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرجاری پارلیمنٹ لاجزمیں کمرے کو جیل قرار دیدیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں شامل ہو سکے گا یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ان کا کمرہ جیل تصور ہوگا، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے سوچ بچار جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 14جنوری کل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈرشہباز

شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں ان کا کمرے کو جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے اہم رہنما?ں کو فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے بارے میں تعاون طلب کرلیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر