حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، صبح دس بجے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس سال یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، 5 فروری کے دن تمام سرکاری،

نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے، کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی، ملک بھر میں ریلیوں، مذاکرات اور کانفرنسز کا اہتمام کیاجائے گا، ان تقاریب میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور بھارتی فوج کی جانب سے نہتے عوام پر ظلم و ستم پر مذمت کا اظہار کیاجائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر