پی ٹی آئی حکومت گرتے گرتے بچ گئی،اختر مینگل کے بعد چوہدری برادران کا بھی لچک کا مظاہرہ ،عمران خان نے بھی مایوس نہ کیا ، بڑی یقین دہانی کرادی

سوشل میڈیا‎‎

اسلا م آباد ( آن لا ئن) وزیر اعظم عمران خان کا مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہا نی، بہت جلد چوہدری شجا عت حسین اور پرویز الٰہی سے ملا قات متوقع ۔ تفصیلا ت کے مطابق بلو چستان عوامی پا رٹی (بی این پی ) کے سربراہ اختر مینگل کے بعد مسلم لیگ (ق) نے بھی لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور وفاق اور پنجا ب میں حکو مت کو چھو ڑنے کی بجا ئے اتحادی رہنے پر ہی اتفاق کیا ہے مگر بہت جلد (ق ) لیگ کے

سر براہ وزیر اعظم عمرا ن خان سے ملا قات کرینگے جس میں وہ اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگا ہ کر ینگے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے (ق ) لیگ کے تما م تر تحفظات دور کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے ۔ دوسری جا نب وزیر اعظم عمرا ن خان رواں ہفتے لا ہو ر کا دورہ کر یں گے جہا ں ان کو پو لیس ریفارمز و دیگر معا ملا ت پر بریف کیا جا ئے گا وزیر اعظم پنجا ب کا بینہ اجلا س سے بھی خطاب کر یں گے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر