انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم! پولیس اہلکار نے خون کا عطیہ دیکر اشتہاری کی جان بچالی

سوشل میڈیا‎‎

گوجرانوالا(سی پی پی)پنجاب پولیس کے اہلکار نے خون کا عطیہ دے کر اشتہاری ملزم کی جان بچالی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کے اے ایس آئی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی ہے اور خون کا عطیہ دے کر 12 مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی جان بچالی ہے۔ پولیس نے ملزم مبشر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھاجس کے

دوران وہ زخمی ہوگیا تھا۔زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خون کا بندوبست کرنے کا کہا۔ تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی بہادر علی نے خون کا عطیہ دے کر ملزم کیجان بچائی۔ ایس ایس پی آپریشن ثاقب سلطان نے انسانی ہمدردی پر اے ایس آئی کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر