’’جب تک یہ کام اسرائیل نہیں کرتا تو رہتی دنیا تک تعلقات قائم نہیں ہو سکتے ‘‘سعودی عرب نے کس اہم ترین مسئلے پر اپنا فیصلہ سنا دیا

سوشل میڈیا‎‎

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے ٹی وی چینل نے ایک خفیہ دستاویز نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اس وقت تک اسرائیل کیساتھ تعلقات کے قیام کو مسترد کردیا ہے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت فراہم کرنے کے ساتھ مشرقی بیت المقدس کو آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں بنایاجاتا۔اسرائیل کے ٹی وی چینل نے دستاویزمیں سینئرسفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی ولی عہد کی پہلی ترجیح ہے اور وہ اس کا اظہار الظہران عرب سربراہ کانفرنس سمیت کئی دوسرے مواقع پر کرچکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر