قرآن کریم کی وہ سورۃ مبارکہ جس کو پڑھنے والے کے رزق میں غیب سے مدد ملتی ہے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن مجید کے ایک ایک حرف میں شفا رکھی ہے۔جو مسلمان روزانہ قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کرتے اور باوضو رہتے ہیں اللہ کریم ان کے لئے کشادگی پیدا کرتے ہیں۔ایسے لوگ کبھی دنیاوی مسائل سے شاکی نہیں ہوتے نہ انہیں ڈپریشن ہوتا ہے۔ان کا دل اور دماغ پرسکون ہوتا ہے۔جیسا کہ سورہ فاتحہ کو روزانہ پڑھنے والوں کا معاملہ ہے ۔رسول اللہ ؐ کا فرمان ہے کہ سورہ الفاتحہ میں موت کے علاوہ ہر مرض کے لئے شفا ہےتو آقائے

دوجہاںؐ کا فرمان اس کی ضمانت دیتا ہے کہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہنے والوں پر آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایسے لوگوں پر معاشی تنگی نہیں ہوگی،انہیں غیب سے رزق ملے گا،بیمار ہوں گے تو جلد صحت یاب ہوں گے۔اگر کوئی انسان کسی مصیبت کا شکار ہوجائے اور کوئی راہ نہ دکھائی دے تو اسے چاہئے کہ چالیس روز تک سورہ فاتحہ ایک سو پچیس بار پڑھ لیا کرے ۔آپ بھی عمل کر کے دیکھیں ،زندگی بدل جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر