دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود کس کام کیلئے سر جھکا کر بیٹھے گئے ، پیپلز پارٹی نے حکومت کو کھر ی کھر ی سنادیں

سوشل میڈیا‎‎
لاہور ( این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھ گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ایک نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کرنے والے بدتر حالات کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے پاس کیا لینے گئے ہیں، دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے
سامنے سر جھکا کر بیٹھ گئے۔عمران نے تو کہا تھا کہ خودکشی کروں گا مگر قرض نہیں لوں گا تو اب کیا لینے گئے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چھ ماہ تک معیشت سے کھلواڑ کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو یہ فیصلہ پہلے کیوں نہ کیا ؟ ،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور ملکی معیشت تباہ، ہر شعبہ برباد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیرزگاری اور غیر یقینی نے لوگوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، ایک نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کرنے والے بدتر حالات کے ذمہ دار ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر