الیکشن کمیشن نے کس سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے پاکستان راہ حق پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا ۔ پیر کو پاکستان راہ حق پارٹی کا جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ نہ دینے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے راہ حق پارٹی سے انتخابی نشان الیکشن ایکٹ 2017 کے سکیشن 206 اور 215 کے تحت واپس لے لیا۔
