پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں سے متعلق حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرامن ہمسائے گی کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن حکام کو ایک سو دو بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی جائیگی ،قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں سو کراچی اور دو راولپنڈی کی جیلوں میں موجود ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی اس ماہ کے آخر تک دیدی جائیگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں537 بھارتی قیدی موجود ہیں، امید ہے کہ بھارتی جیل میں قید تین 347پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دیگا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی دینا پاکستان کا دونوں ممالک کے درمیان پرامن ہمسائے گی کی جانب ایک اور قدم ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طریقے سے بھارت سے بات کی تاہم بھارت بچگانہ حرکتیں کرتا رہا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر