حکمران اتحاد پھر خطرے میں، ایم کیو ایم کے حکومتی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کے بعد صدر عارف علوی متحرک،بڑی یقین دہانی کروادی

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان گورنر ہاؤس کراچی میں پیرکواہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات کی تناظر میں ہوئی۔اس موقع گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مملکت نے ایم کیو ایم کو تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چلیں گے ، تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی کے بجائے چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا ہے،خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیوا یم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی گئی تھی، مگر ایم کیو ایم نے اس پیش کش کو قبول کرنے سے انکار دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے نے داخلہ، انسانی حقوق اور توانائی کی کمیٹیوں کا مطالبہ کیا ہے، صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر