پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے باوجود پاکستان کا وہ نامور کھلاڑی جو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں جگہ نہ بنا پایا

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع نے کہاہے کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس ایل فور میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان و ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکنے پر مایوس نہیں ہوں۔محمد سمیع نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا،جب کہ پی ایس ایل کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان سمجھ نہ سکا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر