اسرائیل نے اگر یہ کام کیا تو انجام کیا ہو گا ایران نے دوٹوک اور واضح پیغام جاری کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

تہران (این این آئی)ایرانی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی بحریہ نے اس کے تیل کے جہازوں کے خلاف کوئی کارروائی کی، تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے یہ ردعمل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کےاس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی بحریہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے نفاذ کے لیے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو روکنے کی خاطر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ وزیر دفاع عامر حاتمی نے اس موقع پر کہاکہ ایرانی جہازوں

کے خلاف کسی بھی اسرائیلی کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ ایران کے پاس عسکری صلاحیت موجود ہے کہ وہ اسرائیلی مداخلت کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے کسی اقدام کی صورت میں بین الاقوامی برادری کو بھی اس کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔حاتمی نے کہاکہ ایسی کوئی کارروائی قزاقی سمجھی جائے گی اور اسے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ایرانی مسلح افواج کے پاس صلاحیت موجود ہے کہ وہ ملکی شپنگ لائن کا دفاع کر سکیں اور سپلائی لائن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین انداز سے ردعمل ظاہر کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر