ٹیکس نہ دینے والے فیشن ڈیزائنر زکیخلاف بھی ایکشن، نامور ڈیزائنر زکے بینک اکاؤنٹس منجمد

سوشل میڈیا‎‎

لاہور ( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا ،انکم ٹیکس کی مد میں 76لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔ایف بی آر کی ٹیم نے نامور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے فیصل بینک طفیل روڈ میں اکاؤنٹس منجمد کرکے 3لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے ذمے سال 2016کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں

76 لاکھ روپے واجب الاداہیں۔ ایف بی آر کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کی بینک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان بڑے پیمانے پر سیلز کرنے کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے ۔کمشنر زون سیون ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کی ہدایت پرتمام بڑے ٹیکس نادہندہ فیشن ڈیزائنرز کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر