سانحہ کرائسٹ چرچ : کراچی کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوئے

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(اے این این )کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بنے، ذیشان رضا کی اکلوتی بہن اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی کے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اریب، جیانداد اور اب ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر این ای ڈی علی بیگ کے رشتہ دار، علی بیگ کے سسر غلام حسین ساس کرم بی بی اور انکے

اکلوتے بیٹےذیشان رضا اس دہشت گردی کی زد میں آئیں، بہنوئی کا کہنا ہے اپنوں کی شہادت ناقابل یقین ہے۔بہن مریم گل کی تو جیسے زندگی کے رنگ ہی اڑ گئے، بھائی استاد بھی تھا اور قابل مکینکل انجینئر بھی، ذیشان پانچ سال سے نیوزی لینڈ میں تھے جبکہ رشتہ داروں کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے والدین منتقل ہوئے تھے، کیا خبر تھی کہ ذیشان والدین سمیت موت سے جاملے گا، گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر