موبائل فون کے استعمال نے تین بچوں کے باپ کو کیسے موت کے منہ میں دھکیل دیا ؟

سوشل میڈیا‎‎

لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ تین بچوں کا باپ 28سالہ رکشہ ڈرائیور ریاض ٹائر اٹھا کر ریلو ے ٹریک پر جارہا تھاکہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی نے کانوں میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی اور اسے ٹرین کے آنے کی خبر ہی نہ ہوئی اور موت کے

منہمیں چلا گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ ایک اور واقعہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطا بق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی اور لاش رات سے گرین بیلٹ پر پڑی ہوئی لگتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر