امریکی سرحد پر روتی میکسیکو کی بچی کی تصویر نے ’’ورلڈ پریس ایوارڈ‘‘ جیت لیا

سوشل میڈیا‎‎

میکسیکوسٹی(این این آئی )امریکا میکسیکو سرحد پر چیکنگ کے دوران روتی بچی کی تصویر نے ورلڈ پریس فوٹو کا ایوارڈ جیت لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوٹو گرافر جان مور نے ہنڈرس سے تعلق رکھنے والی ماں اور اس کی بچی کی تصویر گزشہ سال جون میں اس وقت لی جب انہیں غیر قانونی طور پر امریکا آنے پر تحویل میں لیا گیا۔ججز نے کہا کہ تصویر منفرد قسم کے نفسیاتی تشدد کو اجاگر کرتی ہے۔واضح رہے کہ تصویر شائع ہونے پر غیر قانونی طور پر امریکا ا?نے والے والدین کو بچوں سے الگ کرنے کی پالیسی پر شدید تنقید ہوئی اور ٹرمپ کو پالیسی بدلنا پڑی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر