حجاب میں کھیلنے پر پابندی:فاتح کھلاڑی نے جیت مسلمان لڑکی کے نام کردی

سوشل میڈیا‎‎

فلوریڈا(آن لائن)فلوریڈا میں 16 سالہ لڑکی کو حجاب پہننے کی وجہ سے باکسنگ میچ سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا۔لیکن ان کی مخالف کھلاڑی نے اپنی بیلٹ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ڈِس کوالیفائی کھلاڑی کے ساتھ شیئر کی۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیوصارفین میں خوب مقبول ہورہی ہے۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ امائیہ ظفر دوبرس سے باکسنگ کررہی ہیں لیکن بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سخت قوانین کی وجہ سے انہیں ڈس کوالیفائی کردیا تھا۔تاہم جب ان کی مخالف عالیہ شاربونیئر کو اس سبب اپنی فتح کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی بیلٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔امائیہ کا کہنا تھا کہ میری شناخت کا بڑاحصہ مذہب اور باکسنگ ہے۔ میں کسی ایک کی وجہ سے دوسری چیز نہیں چھوڑنا چاہتی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر