پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے خوبصورت ملک قرار دیدیا‎

سوشل میڈیا‎‎

لندن (این این آئی)برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برانڈن لیوس نے پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ پاکستان سے تعلقات کو وسعت دے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین کنزرویٹو پارٹی برطانیہ برینڈن لیوس نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان برٹشایئر ویز کی براہ راست پروازیں جون سے شروع ہو ں گی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی ہے کہ خطے کی بہتر ہوتی صورتحال سے برطانوی سرمایہ کار فائدہ اْٹھائیں گے۔دور ہ پاکستان کے دوران برانڈن لیوس نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں شکر پڑیاں ،مونومنٹ اور فیصل مسجد کی سیر بھی کی۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر