نئی کابینہ اراکین کی تقرری عمران خان کے گلے پڑ گئی،معاملہ عدالت جا پہنچا، سنگین اعتراضات عائد

سوشل میڈیا‎‎

لاہور( این این آئی)وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور پائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے آئین درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایسا شخص وفاقی

وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو ۔آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کے اقدام اور کابینہ کو کالعدم قرار دے اورعدالت مقدمے کے حتمی فیصلے تک عمران خان اور اراکین وفاقی کابینہ کو کام سے روکے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر