بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ،مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 500روپے سستا ہوگیا

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالرسے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60442روپے سے گھٹ کر60014روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر