امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار سے نیست نابود ہوجائیگا ٹرمپ حکومت یہ دھمکی کس نے دیدی ، پورے امریکا میں ہلچل مچ گئی

سوشل میڈیا‎‎

تہران (این این آئی )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی اس وقت امریکا اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ سراغرسانی کی مکمل جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں سائبر اور فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ امریکا تو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار کی مار ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری امریکا اور

اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ بیک وقت نفسیاتی جنگ سائبر کارروائیاں، سفارتی اور فوجی محاذ وں پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ خوف وہراس پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکی اس وقت سخت خطرے سے دوچار ہیں۔امریکا اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ وہ اگرچہ طاقتور دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں وہ زبوں حال ہے۔اس کی کہانی بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر ایسی ہے جو صرف ایک حملے ہی میں دھڑام سے نیچے آگرا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر