امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد(آج) اسلام آباد پہنچیں گے

سوشل میڈیا‎‎

کابل(این این آئی )افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کاوشیں تیزکردی گئیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آج (اتوار) کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کرینگے۔اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے راہنمائی حاصل

کریں گے۔ امریکی وفد اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کرینگے۔ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کی تاحال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات طے کرانے کیلئے امریکی حکام سرگرم ہیں مگران سے تاحال زلمے کی ملاقات شیڈول نہیں کی جاسکی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر