اگر کسی کی قسمت کا ستارہ ڈوب رہا ہو تو وہ اپنے نام کیساتھ والد کا نام لگا لے : شیر میانداد

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی)نامور قوال شیر میانداد نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہوتی ہیں وہ پہاڑ جیسی مشکلات کا بھی سامنا کر جاتے ہیں ، اگر کسی کی قسمت کا ستارہ ڈوب رہا ہو تو وہ اپنے نام کے ساتھ اپنے والد کا نام لگا لے پھر دیکھے ۔ایک انٹر ویو میں شیر میانداد نے کہا کہ دنیا میں ماں اور باپ ایسی ہستیاں ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ،دونوں کا اپنی اولاد کے ساتھ پیار اور محبت بے لوث اور لازوال ہوتا ہے ۔ جن کے والدین زندہ ہیں انہیں دن رات

ان کی خدمت کرنی چاہیے ۔ شیر میانداد نے کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو مالی طور پر بالکل کمزور تھے لیکن ماں باپ کی خدمت کرنے اور ان کی دعائوں سے انہوں نے دنیا میں ترقی کی منازل طے کیں ۔ جن لوگوں کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہوتی ہیں وہ پہاڑ جیسی مشکلات کا بھی سامنا کر جاتے ہیں اور کامیابی ان کامقدر ٹھہرتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر