ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی کے امکانا ت ففٹی ففٹی ہیں : مارک وا

سوشل میڈیا‎‎

لندن ( این این آئی )سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی کے امکانا ت کو ففٹی ففٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کا فائنل فورمیں جگہ بنانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ مارک وا نے برینڈن میکولم کی جانب سے ٹیموں کی ہارجیت کی پیشگوئیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مارک وا نے کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کی رسائی یقینی ہے ۔ تیسری ٹیم کے طو رپر بھارت کی باتیں ہو رہی ہے لیکن اس کا فائنل فورمیں جگہ بنانا اتنا

آسان نہیں ہوگا۔ بھارتی ٹیم کی مڈل آرڈر لائن زیادہ مضبوط نہیں اس کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا تمام انحصار کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر بومرا کی پرفارمنس پرہوگا۔ مارک وا نے چوتھی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سائوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے بہتر قرار دیا جا سکتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر