مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کیوں کیا؟حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑے اقدام کافیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ روز اہم اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلیے قانونی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی

استدعا کی جائے گی۔واضح رہے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، جو آئین کی شق 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کے نئے دو ارکان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر