افغانستان کے مسائل کا صرف یہ ہی ایک حل ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کی معطلی کے بعد پاکستان کا واضح موقف سامنے آگیا،دوٹوک اعلان

سوشل میڈیا‎‎

نیویارک(این این آئی)قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔سلامتی کونسل میں افغانستان کے معاملے پر مباحثے سے خطاب کرنے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور

طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے،مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے قیام امن کو کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن کوششوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بحالی امن کی کوششوں میں درپیش مشکلات کا سامنا کر کے ہی کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر