انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان،رجسٹریشن شروع،تفصیلات جاری

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیا،

وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزارنوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغازدیا گیا، کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بارہ سروسز کی ٹریننگ سے نوجوان کاروبار خود شروع کرسکتے ہیں، انٹرشپ پروگرام بیک وقت 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا اور تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا پہلا سیشن4 نومبر سے شروع کردیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ”کامیاب جوان ”پروگرام کی اصولی منظوری تھی، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لییتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔بعد ازاں اقوام متحدہ نے“کامیاب جوان پروگرام”کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کیساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔بعد ازاں جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر