ہم کپتان کے ساتھ ہیں ۔۔۔!!! مولانا خادم رضوی کے اعلان نے پورےپاکستان میں ہلچل مچا دی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ تحریک لبیک پاکستان مولانا خادم حسین رضوی نےکہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا حل مذاکرات نہیں صرف مودی سے جنگ ہے۔ حکومت کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان کرے، ہم پہلی صفوں میں مقابلہ کرینگے۔ دس لاکھ قابض بھارتی فوج نہتے اور بے گناہ کشمیریوںکا قتل عام کر رہی ہے۔ دنیا بھرمیں سوا ارب

سے زائد مسلمان رہتے ہیں لیکن یہ مسلمانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے آواز نہیں اٹھا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوکاڑہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کو منتظمین کی جانب سے دو نومبر کو ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر