نیب سکھر کی زیر حراست خورشید شاہ بھی ہسپتال داخل

سوشل میڈیا‎‎

سکھر(این این آئی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو امراض قلب ہسپتال داخل کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔خورشید شاہ کا

بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ۔احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کیلئے این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر