آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟پیش گوئی کرد ی گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد تک رہے گا ،کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔اس کے علاوہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔شہر قائد کراچی کی

بات کریں تو وہاں نمی کا تناسب 38 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔پشاور میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا، ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام 01، استور 01، گوپس، ہنزہ اور قلات میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر