افغانستان میں ایک اور پاکستانی شہری افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں اغواء،پاکستان کی افغانستان کو72گھنٹے کی مہلت،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا‎‎

کابل (این این آئی) افغانستان میں ایک اور پاکستانی شہری این ڈی ایس کے ہاتھوں اغوا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پجھوک یونیورسٹی کے طالبعلم ڈاکٹر وقار کو این ڈی ایس نے کابل سے 26اکتوبر کو اغوا کیا، ڈاکٹر وقار کو لیکر جانے والوں نے اپنا تعرف افغان خفیہ پولیس کے طور پر کرایا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر وقار کے دوست نے جاد اوول پولیس اسٹیشن کومقدمہ کی درخواست دی مگر پولیس نے یہ کہ کر مقدمہ درج نہیں کیا کہ انکو پتہ ہے ڈاکٹر وقار خفیہ پولیس کے پاس ہیں، پاکستانی حکام نے معاملہ افغان وزارت

خارجہ کے ساتھ اٹھا دیا، اس سے پہلے بھی 5 اکتوبر کو پاکستانی انجنئیر کو کابل میں ہی سے این ڈی ایس نے اغوا کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی انجینئر کی بازیابی کیلئے متعد بار افغان حکام سے رابطے میں افغان حکام نے این ڈی ایس کے اغوا نہ کرنے کی تردید نہیں کی،دونوں پاکستانی شہریوں کی باحفاظت بازیابی کے لئے افغان حکام 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا۔ ذرائع کیمطابق اگر 72 گھنٹوں میں دونوں بازیاب نہیں ہوتے تو پاکستان کی جانب سے سفارت سطح پر انتہائی قدم اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر