زرداری اگر بیمار ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے، فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنادیں

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو ابھی تک لاڑکانہ کی ہار کے زخم چاٹ رہے ہیں، بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں،آصف علی زرداری اگر بیمار ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے، قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کے جواب میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ابھی تک لاڑکانہ کی

ہار کے زخم چاٹ رہے ہیں اور اس صدمے سے باہر نہیں آئے، یہ بہکی بہکی باتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اب سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اگر بیمار ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے سے ان کا علاج کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے۔ قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر