جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی اطلاعات،محکمہ داخلہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا،کس سے جان کو خطرہ ہے؟نشاندہی کردی گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو

بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا کہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے، سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر