بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز خط،آل انڈیا لشکر نامی تنظیم منظر عام پر آگئی

سوشل میڈیا‎‎

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز خط موصول، بھارتی ٹیم کی سکیورٹی میں اضا فہ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ایک نامعلوم دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس میں لکھا گیا کہ آل انڈیا لشکر ویرات کوہلی اور معروف

سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) کی جانب سے خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق خط کے جھوٹا ہونے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز تین نومبر سے ہونا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر