نواز شریف کو کچھ ہوا تو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی،مسلم لیگ ن نے بڑا اعلان کردیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے، اگر نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔ منگل کوعدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے کہا سزا معطلی پر اعتراض نہیں لیکن اسے وقت کی قید میں لایاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ غالباً عدالت نے یہ کہا ہے کہ مزیدضمانت کی ضرورت ہو تو صوبائی حکومت سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نواز شریف کے کیس میں کسی قسم کا انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، نواز شریف کو جیل میں طبی سہولتیں ڈاکٹروں نے لازمی قرار دی تھیں۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں عمران خان نے بیان دیا تھاکہ نواز شریف سے سہولتیں واپس لوں گاجس کے بعد حکومت نے طبی سہولتیں واپس لینا شروع کردیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی کیونکہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے۔احسن اقبال نے کہاکہ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مکمل صحت یاب ہونے تک ضمانت دی جائے، نیب نے کہا سپریم کورٹ کی طرح مخصوص مدت کی ضمانت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو بھی زندگی اور موت کی کشمکش پر لا کھڑا کیا ہے، جیلوں میں قید اپوزیشن قائدین پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کچھ کام کیے ہوتے تو دس لوگ بھی اس کے خلاف نہ نکلتے، اس وقت لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے، نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو درخواست نہیں دیں گے، اس حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ امید تھی بغیر کسی تلوار کے ضمانت دی جائے گی، آٹھ ہفتے کا ریلیف ایک غنیمت ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر