نوازشریف کی رہائی اور روانگی؟اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں، مولانا فضل الرحمن نے وضاحت کردی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف ناجائز طور پر گرفتار تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو استعمال کرکے جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے

اور سیاست دانوں کو ناجائز طور پر جیلوں میں گرفتار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک اور سیاست کے نظام کو جام کیا جا رہا ہے، اسی کو آمریت کہتے ہیں، ہم نے جمود کو توڑا ہے اور میں خوش ہوں کہ ہم کسی کے کام آ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر زمانہ میں جب کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قانون کا سہارا لیا جاتا ہے اور ملکی سیاست کا جنازہ نکالا جاتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر