جی ڈی پی 7 فیصد، 40 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع،حکومت نے زبردست منصوبہ بنالیا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائے جانیوالے ادائیگیوں کے نئے نظام سے مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)کو 7فیصد تک بڑھانے کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل پیمنٹ سسٹم اسٹریٹیجی جاری کی ہے جس کے تحت فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچرسے قومی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ایف ایم آئیز کے تحت ادائیگیوں کے موثر الیکٹرانک نظام سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گ

ے۔نیشنل پیمنٹ سسٹم کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اس کے علاوہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ڈیپازٹس میں 263 ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے۔حکمت عملی کے تحت 2025 تک مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا جس سے ملک کے معاشی استحکام میں مدد ملے گی اور ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر