رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ،پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں بڑی کمی

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)قرضوں کے گرداب میں گھرا پاکستان دھیرے دھیرے معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے اور اس کے تجارتی خسارے میں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ مالی سال 19-2018 کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔تجارتی خسارے میں کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو اس سال 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران درآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 ارب ڈالر تھیں۔دریں اثنا پاکستان کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات 7.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 2.9 ارب ڈالر تھا۔اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال 1.9 ارب ڈالر تھیں۔اس سال ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر رہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر