بھارتی پائلٹ اڑھائی ارب کا مگ 29 طیارہ گرا کر فیس بک چلانے میں مصروف،خوش قسمتی سے بچ جانے والے بھارتی پائلٹوں کی تصویر وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پائلٹ اڑھائی ارب کا مگ29 طیارہ گرا کر فیس بک چلانے لگے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ طیارہ تباہ ہونے سے قبل دونوں پائلٹس ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اب بھارتی طیارہ گرنے کے بعد

اس کے پائلٹس کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک پائلٹ فیس بک استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسرے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی تھی جس کے بعد ورنہ اور مارگاؤ سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر