معروف ون پاؤنڈ فش سنگر اور ان کے بیٹے پر باراتیوں نے حملہ کر دیا، شدید زخمی، انتہائی افسوسناک صورتحال

سوشل میڈیا‎‎

پتو کی(آن لائن) معروف ون پاؤنڈ فش سنگر شاہد نذیر اور ان کے بیٹے پر براتیوں کا حملہ،باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔سٹی پولیس نے سات نامزد ملزمان سمیت 30افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ون پاؤنڈ فش سنگر شاہد نذیرکا بیٹا حماد شاہد اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مغل اعظم شادی ہال کے سامنے وقاص نامی شخص کی موٹر سائیکل حماد شاہد کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اس دوران ملزم وقاص نے طیش میں آکر حماد پر تشد د شروع کر دیا اس دوران مزید پانچ چھ افراد بھی آگئے جنہوں نے حماد اور احمد کو تھپڑوں مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا

اور ملزمان نے حماد کو ایک کمرہ میں بند کر دیا۔اس دوران معروف سنگر شاہد نزیر موقع پر پہنچے تو باراتیوں نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور پسٹل کا بٹ مار کر سر پھاڑ دیا ملزمان نے پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا۔تاہم وہ اپنے بیٹے کو چھڑواکر تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئے۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے معروف سنگر شاہد نذیر کی تحریری درخواست پر ارشاد، ناصر، وقاص،اشفاق، محمد شکیل اصغر، یاسر، کاشف سمیت تیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر