ہماری انڈسٹری کو کم از کم ایک سال کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(این این آئی) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ٹریڈ کی بقا کے لئے حکومت بیل آئوٹ پیکج دے۔ بدھ کو چیئرمین ہوپ محمد شاہد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شاہد رفیق نے کہاکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ حج و عمرہ آرگنائزرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ چیئر مین ہوپ نے کہاکہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی یہ انڈسٹری

تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، ٹور ٹریول ٹریڈ سے منسلک لوگ اپنے افس بند کرنے پر مجبور ہیں۔ چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے کہاکہ اب ہم ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے، ٹریڈ کی بقا کے لئے حکومت بیل آوٹ پیکج دے۔ ہوپ نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ و دیگر مراعات کا اعلان کرکے تباہ ہونے سے بچائیں، حکومت ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب کا ریلیف پیکج اور تعمیراتی انڈسٹری کو ٹیکس سے استثنیٰ دے رہی ہے۔ہوپ نے کہاکہ ہماری انڈسٹری کو کم از کم ایک سال کے لئے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے، حوصلے بلند رکھیں قیادت کے اہل ہونے کا امتحان ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں ہوتا ہے، ہمیں آپکی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ چیئر مین ہوپ نے کہاکہ آپ کی رہنمائی میں ملکی معیشت اور نظام بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر