چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کے لئے زبردست اعلان کر دیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) چینی سفارتخانے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی ، علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کوامدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ جیک ما فائونڈیشن اورعلی بابا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام این 95 اورسرجیکل ماسک والا طیارہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا اورہواوے نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیوکانفرنس کا نظام دیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر