کرونا وائرس سے لاک ڈائون ، غریب طبقے کی مدد کے لئے آرائیں برادری میدان میں آ گئی

سوشل میڈیا‎‎

سکھر(آن لائن) سندھ میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے غریب طبقہ خاص کر روز کمانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا مدد کے لیے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان میدان میں آگئی 350خاندانوں میں 15دن کا راشن تقسیم تفصیلات کے مطابق تنظیم آرائیاں پاکستان سکھر ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری چودھری اظہر حسین ،ضلعی صدر چودھری زاہد اقبال آرائیں اور سٹی صدر یاسر فاروقی وقاص آرائیں نے سکھر میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 350 مستحق خاندانوں میں 15یومیہ کے حساب سے راشن تقسیم کیا ہے اور مزید تقسیم کیا جارہا ہےراشن میں 7سے 8ایٹم ہیں جن میں مختلف دالیں

،چاول ،گھی، چینی اور آٹا شامل ہے اس موقع پر چودھری اظہر حسین، سٹی صدر یاسر فاروقی اور وقاص آرائیں کا کہنا تھاکہ ہماری تنظیم بلارنگ ونسل تفریق غریب عوام کی بھرپور مدد کرتی آرہی ہے اس وقت غریب بہن بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے اور ہم سب کو ملکر ناصرف کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں ہمیں موجودہ حالاتِ کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر ابھرنا ہے تاکہ ہم آ ئند ہ آنے والے وقت کا مقابلہ کر سکیں اور اسی لیے تنظیم کی جانب سے سکھر میں 350 خاندانوں میں 15 روز کا راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر