کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ٹیلی کانفرنس،انتہائی مفید معلومات و مشورے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں کورونا وائرس پھیلائو سے نمٹنے کے لئے معلومات و تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔چینی سفارتخانہ کے مطابق ٹیلی کانفرنس میں دونوں ممالک کی افواج کے طبی ماہرین شریک ہوئے، چین کے شہر ووہان میں کئی ماہ بعد لاک ڈائو ن ختم کر دیا گیا،ووہان میں کورونا وائرس کو

مکمل کنٹرول کر لیا گیا۔ چینی سفارتخانہ کے مطابق ووہان میں موجود پاکستانی طلبا نے لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ہاسٹلز میں پارٹی کا اہتمام کیا،چینی کمپنیاں پاکستانکے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں،ہم مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی زونگ کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں فری انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر