امن سے رہو، ہوش کے ناخن لو،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ، بھارت کو وارننگ دے دی گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ امن سے رہو، ہوش کے ناخن لو،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دیاجائیگا،ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے، اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں بحیثیت وزیرخارجہ شاہ محمود نے بھارت کو دو ٹوک الفا ظ میں واضح کیا کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج

تیارہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے،بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے صبر کادامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے،ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایا، ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر