ایرانی صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب کےدوران وزیر خارجہ  جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے کرسی پر ٹیک لگائی اورسوگئے،سوشل میڈیا پر طنزو مزاح

سوشل میڈیا‎‎

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صدر حسن روحانی تقریر کررہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف انتہائی بے پرواہی کے ساتھ نیند کے مزے لے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیمروں میں ظریف کو صدر کی تقریر کے دوران سوتا ہوا دکھایا گیا۔ادھر ایرانی قومی ٹیلی ویڑن نے ظریف کی نیند کی کیفیت کو کئی زاویوں سے کور کرکے نشر کیاہے اس کے بعد ایرانی سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی لہر دوڑ گئی۔اجلاس کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن روحانی خطاب میں وزیرخارجہ جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے سورہے ہیں۔ انہوں نے کرسی پر ٹیک لگا رکھی ہے اور نیند کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف کو لڑھکا ہوا ہے۔ٹویٹر پرایک صاحب نے لکھا کہ یہ صبح پونے دس بجے کا وقت ہے اور ہماے لیڈروں کے لیے یہ نیند کا وقت ہوتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر