کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سوشل میڈیا‎‎

ممبئی(این این آئی) بھارتی بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیاہے کہ کوئی بھی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب ہی فکس ہوتے ہیں۔دہلی پولیس کو اپنے تازہ بیان میں بکی سنجیو چاولہ نے کہا کہ لوگ جو بھی کرکٹ میچ دیکھتے ہیں وہ سب فکس ہوتے ہیں، بہت ہی بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثرانداز ہوتا ہے، یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کسی فلم کی کوئی ڈائریکشن دیتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجیو چاولہ نے کہاکہ اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے وہ اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتے۔دوسری جانب اسپیشل سی پی کرائم پراویررانجن نے کہاکہ چونکہ معاملہ زیرتفتیش ہے اس لیے وہ اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر